Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کرسٹیانو رونالڈو ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں نظر آئیں گے؟

کرسٹیانو رونالڈو کی فلم میں شمولیت کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے (فوٹو: فلم پوسٹر)
سعودی عرب میں مقیم عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو ممکنہ طور پر مشہور فلمی سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس جانب اشارہ دیا ہے۔
ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ  نظر آ رہے ہیں۔ اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے رونالڈو کے لیے فلم میں ایک کردار تحریر کیا ہے۔
یاد رہے کہ رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ون ڈیزل نے کیپشن میں لکھا کہ ’سب پوچھ رہے تھے کہ کیا وہ فاسٹ اینڈ فیوریس کی دنیا کا حصہ ہوں گے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ واقعی خاص ہیں۔ ہم نے ان کے لیے ایک کردار لکھا ہے۔‘
تاہم انہوں نے اس کردار کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
اگرچہ ابھی تک رونالڈو کی فلم میں شمولیت کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے مگر اس خبر نے فلم اور فٹبال دونوں کے مداحوں میں خاصا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vin Diesel (@vindiesel)

واضح رہے کہ ون ڈیزل اس سے قبل سیریز کی آخری فلم سے متعلق بھی تفصیلات بتا چکے ہیں جو اپریل 2027 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ان کے مطابق اس فلم میں ان کا کردار ڈومینک ٹوریٹو، مرحوم اداکار پال واکر کے کردار برائن اوکونر کے ساتھ ایک بار پھر سکرین پر نظر آئے گا۔
ون ڈیزل نے بتایا کہ یونیورسل سٹوڈیوز نے ان سے اپریل 2027 میں سیریز کی آخری فلم کی ریلیز کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے تین شرائط رکھی تھیں، فلم کی کہانی دوبارہ لاس اینجلس لوٹے، گاڑیوں اور سٹریٹ ریسنگ کی اصل ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور ڈومینک ٹوریٹو اور برائن اوکونر کو ایک بار پھر اکٹھا دکھایا جائے۔

شیئر: