Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ایشیا کپ: انڈیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انڈیا کی انڈر 19 ٹیم 47ویں اوور میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انڈیا کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
میچ 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ اس کے بعد میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
انڈیا کی اننگز
انڈیا کی جانب سے ارون جارج نے 85 جبکہ کنیش چوہان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنر ایوش ماترے نے 38 اور ابیگان کندو نے 22 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین تین جبکہ نقاب شفیق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا جبکہ انڈیا نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔

 

شیئر: