Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نے بغیر نوٹس مدارس کے ٹیچروں کی تنخواہیں روک دیں

لکھنؤ۔۔یو پی میں امداد یافتہ دینی مدارس کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ تازہ معاملے میں حکومت کی طرف سے کوئی وجہ بتائے بغیرکئی مدارس کے ٹیچروںکی تنخواہوں کی ادائی پر روک لگا دی ہے۔ دینی مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 مہینے سے بعض مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ مدارس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی بدعنوانی کے چلتے دینی مدارس کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ مدارس انتظامیہ کی دلیل ہے کہ وہ ریاستی حکومت کا ہر طرح سے تعاون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے دینی مدارس پر جو بھی نئی شرط عائد کی ہے ،انہوں نے اس کو اپنے ادارے میں نافذ کیا ہے لیکن ان سب کے با وجود مقامی افسران دینی مدارس کو لگا تار پریشان کر رہے ہیں۔ مدارس سے وابستہ افراد اس صورتحال کی ذمہ داری مقامی اعلیٰ افسران پر ڈال رہے ہیں۔
 
 
 

شیئر: