Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی 12 جامعات دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل

ٹاپ 300 میں بھی تین اماراتی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
 ’کیو ایس‘ ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں متحدہ عرب امارات کی 12 جامعات دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق کیو ایس کی رینکنگ میں تین جامعات ٹاپ 300 جبکہ مزید تین جامعات ٹاپ 500 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ اس رینکنگ میں مجموعی طور پر 106 ممالک کی 1501 جامعات کا جائزہ لیا گیا۔
امارات کے ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ خلیفہ یونیورسٹی  177 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات یونیورسٹی 229  اور امریکی یونیورسٹی شارجہ  272 ویں نمبر پر رہی۔
دیگر میں شارجہ یونیورسٹی 328، جامعہ ابوظبی 391، عجمان یونیورسٹی 440، جامعہ العین 558، امریکی یونیورسٹی  راس الخیمہ 591، جامعہ زاید 595، کینیڈین یونیورسٹی دبئی 604، امریکی یونیورسٹی دبئی 678 اور جامعہ دبی شامل ہے جو 851 سے 900 کی رینکنگ میں شامل ہیں۔
کیو ایس رینکنگ میں شامل 16 عرب ممالک کی 115 جامعات میں سے 4 اماراتی یونیورسٹیوں کو عرب دنیا کی ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل ہوئی ہے۔
کیو ایس کی رینکنگ کے لیے جامعات کو عالمی معیار کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔ جن میں تحقیق کا معیار، ملازمت کےلیے طلبا کی قابلیت اور پائیداری شامل ہے۔
اس سال کی ریننگ 17.5 ملین اکیڈمک پیپرز اور دو لاکھ 24 ہزارسے زیادہ فیکلٹی ارکان اور ایمپلائرز کی رائے کی بنیاد پر ہے۔

 

شیئر: