Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارزانی کے مستعفی کا خیر مقدم

واشنگٹن۔۔امریکا نے مسعود بارزانی کی جانب سے عراقی کردستان خطے کے صدر کے عہدے سے دست بردار ہونے کے اعلان کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نوئرٹ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بارزانی اپنے عوام کے لیے ایک تاریخ ساز شخصیت اور ایک باہمت راہنما ہیں، جب کہ حالیہ دِنوں وہ داعش کا صفایہ کرنے کی مشترکہ لڑائی میں شریک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک مشکل وقت میں قائدانہ صلاحیت کا غماز ہے۔بیان میں عراق اور کرد علاقائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراق کے آئین کے تحت باقی تنازعات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔
 

شیئر: