Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خلاف امریکا میں مظاہرہ

واشنگٹن۔۔ امریکی عوام نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کر کے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے میں مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی تنظیموں، اسلام امریکا رابطہ کونسل، شمالی امریکا کی اسلامی برادری، امریکی مسلمانوں کے گروہوںاور مختلف دیگر گروہوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشددکا سلسلہ بند کرے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جبکہ انھوں نے نعرے لگاتے ہوئے میانمار میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے بارے میں  امریکی حکومت کی خاموشی پر تنقید بھی کی۔
 

شیئر: