Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلز کے ساحل پر قوی الجثہ ہشت پا

 
نیو کوائے، ویلز..... ویلز کے ساحلی علاقے میں درجنوں ہشت پائوں نے پانی سے نکل کر ساحل پر پہنچنے کے بعد ریت میں  اپنے قدم جماتے ہوئے ڈیرے ڈالدیئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ اجتماعی شکل میں پانی سے نکل کر ساحل پر پہنچے ا ور پھر ساحل کے کنارے ایک جگہ جمع ہوکر ریت میں سختی سے اپنے قدم گاڑ  دیئے۔ واضح ہو کہ یہاں آنے والے یہ ہشت پا اس نادر  نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے مختلف اعضاء کچھ زیادہ پیچیدہ اور مڑے چڑے نظر آتے ہیں اور انکے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ یہ گہرے پانی میں ہی زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کے زندہ رہنے کیلئے پانی کی کم سے کم گہرائی 100میٹرہونی چاہئے مگر اب پانی سے باہر نکل کر ان ہشت پائوں نے سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے جنکا خیال کہ موسمی تبدیلیوں کے طفیل ایسا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ بہت سے ہشت پا اپنی جان بچانے کیلئے پانی سے باہر نکل آئے ہیں کیونکہ خراب موسم میں جب سمندری لہریں خطرناک ہوجاتی ہیں تو لہروں کے ساتھ آنے والی مختلف چیزیں انہیں زخمی کردیتی ہیں اور بعض زخم جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔  
 
 
 
 

شیئر: