Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: 5بڑی ٹریفک خلاف ورزیوں پرغیرملکی کو بیدخل کیا جائے

کویت:  حکومت کویت5برس کے دوران 5بھاری ٹریفک خلاف ورزیوں کے ارتکاب پرغیر ملکی کو   ملک سے بیدخل کر دے۔ سیکریٹری داخلہ برائے ٹریفک امور نے مذکورہ تجویز نائب وزیراعظم  و  و زیرداخلہ شیخ خالد الجراح کو پیش کر دی۔  اعلیٰ کویتی عہدیدار نے   یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ضروری نہیں کہ پانچوں خلاف ورزیاں ایک ہی با رکی گئی ہوں ، مختلف اوقات اور مقامات پر  ہو سکتی ہیں۔ اگر کسی غیر ملکی نے 5برس کے دوران 4بھاری ٹریفک خلاف ورزیاں کی ہوں گی تو 5برس مکمل ہونے پر انہیں غیر ملکی کے ریکارڈ سے ساقط کر دیا جائے گا ۔ تاہم اگر کوئی شخص 5خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہو گا  تو مذکورہ تجویز کے مطابق اس کے اقامے  کی تجدید نہیں ہو گی اسے بلیک لسٹ کر کے کویت سے بیدخل کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ  بھاری خلاف ورزیوں میں حفاظتی بیلٹ  نہ باندھنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنا، گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھا دینا، پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص جگہوں پر گاڑی پارک کرنا اور ٹریفک کو معطل کرنا شامل ہیں۔ مذکورہ تجویز  ابھی تک زیر غور ہے۔ ماہرین اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 
 
 
 
 

شیئر: