Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں ہزاروں برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

اُس دور میں علاقے میں چٹانی آرٹ بھی رائج تھا (فوٹو: سعودی ہیریٹج کمیشن)
سعودی ہیریٹج کمیشن نے کہا ہے کہ حائل ریجن کے ساحوت علاقے میں 13 ہزار 500 برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔
نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ایک سائنسی تحقیق میں آثارقدیمہ کے شواہد کا ذکر کیا گیا ہے جو مملکت کے شمالی جانب پائے گئے ہیں۔
ہیریٹج کمیشن نے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ساحوت سائٹ پر ’سرسبز جزیرہ العربیہ‘ منصوبے کے تحت کھدائی میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کا سائنسی تجزیہ کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ جزیرہ العربیہ کے شمالی سمت میں 13 ہزار 500 برس قبل یہاں انسانی آبادی رہی تھی۔
ریسرچ میں ایسے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران انسانی معاشروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا عمل بھی ہوتا تھا۔
تجزیوں میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس دور میں علاقے میں چٹانی آرٹ بھی رائج تھا جس کے ذریعے اس دور کے انسان اپنی موجودگی کا اظہار کیا کرتے تھے۔
دریافت ہونے والی قدیم ترین تہذیب کے اثرات سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ مملکت قدیم ترین انسانی آبادی اور ثقافتی سرگرمیوں کا گہوارہ ہے جو ہزاروں سالوں پر محیط تھی۔

 

شیئر: