ریاض۔۔۔سعودی صحافی خاتون نادین البدیر نے ایک بار پھر ہنگامہ خیز بیان جاری کر کے معاشرے میں گرما گرم بحث چھیڑ دی۔نادین البدیر نے مطالبہ کیا ہے کہ نماز با جماعت میں خواتین مردوں کے ساتھ کھڑی ہوں یا اگلی صف میں خواتین اور عقبی صف میں مرد کھڑے ہوا کریں ۔ یہ مذہبی ارتقاء کی علامت ہو گی ۔ البدیر نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر تحریر کیا کہ’’ مذہبی ارتقاء یہ ہے کہ خواتین نماز مردوں کیساتھ پڑھیں یا اگلی صفیں خواتین اور عقبی صفیں مردوں کی ہوں ۔ خواتین کو پچھلی صفوں میں نہ کھڑا کیا جائے ۔ اسلام مساوات کا مذہب ہے ۔ ‘‘سعودی شہریوں خصوصاً بن مساعد نے نادین البدیر کے مطالبے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔