Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع کے ساحل پر عجیب و غریب سمندری جانور

ینبع۔۔۔ینبع کے جنوبی ساحل پر چہل قدمی کرنیوالے عجیب و غریب شکل اور حجم کے ایک مرے ہوئے سمندری جانور کو دیکھ کرلوگ پریشان ہو گئے ۔ انہوں نے کوسٹ گارڈز کو اطلاع دیکر طلب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری سعد السنانی کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق چہل قدمی کیلئے ینبع کے جنوبی ساحل پر گیا ہوا تھا ۔ اچانک اس کی نظر100میٹر کے فاصلے پر پڑے ہوئے ایک سمندری جانور پر پڑی ۔ اس کی شکل عجیب و غریب تھی اور دیوہیکل نظر آرہا تھا ۔ قریب جانے پر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ مرا ہوا ہے ۔ اس نے فوراً ہی کوسٹ گارڈز کو مطلع کر کے طلب کر لیا ۔
 

شیئر: