Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی :ٹی10لیگ ڈرافٹ تقریب

دبئی:ٹی 10 کرکٹ لیگ کی ڈرافٹ تقریب کل منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ سرفراز احمد اپنے نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔ٹیم کے کوچ سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس ہیں۔ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شارجہ میں کھیلا جائے گا جس میں سرفراز احمد کے علاوہ شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، شاہد آفریدی، فخر زمان، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر رہا تھا مگر اب پی سی بی اور اس لیگ کے منتظمین کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔

شیئر: