Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی چرچ میں فائرنگ کرنیوالے کی شناخت

  واشنگٹن... امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔ اتوار کی صبح ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب کے دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔27 افراد اور کئی زخمی ہوگئے۔ ان میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکل کر کار میں جا بیٹھا۔تعاقب کے دوران یا تو اس نے خود کو گولی ماری یا پھر پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ جاپان کے دورے کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو واقعہ سے آگاہ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ٹو ئٹ میں کہا کہ جاپان میں صورت حال سے باخبر ہوں۔
 

شیئر: