Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی صدر کی عوام سے اتحاد کی اپیل

بیروت۔۔۔لبنانی صدر میشال عون نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد کی صورتحال کو مشکل گھڑی قرار دیتے ہوئے عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ صدر عون نے گذشتہ روز اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور وزراء  کے ساتھ ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی، اقتصادیات اور سیاسی استحکام پر بات چیت کی گئی۔ لبنانی وزیر انصاف کے مطابق صدر سعد الحریری کی وطن واپسی تک استعفی قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سعد الحریری قتل کی دھمکیوں کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔
 

شیئر: