سعودی وزیر داخلہ نے ریاض میں امریکی ناظم الامور کا خیر مقدم کیا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور جینیفر لارسن کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر اسسٹنٹ وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور عبداللہ بن فہد الفارس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
