Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچل اسٹارک کی شیفلڈ شیلڈ میچ میں 2ہیٹ ٹرکس

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ایک ہی میچ2ہیٹ ٹرکس کا کارنامہ انجام دے کر اپنی ٹیم نیو ساوتھ ویلز کو ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف 171رنز سے فتح بھی دلا دی۔شیفلڈ شیلڈ کے اس میچ کے دوران مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں بھی ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرکس مکمل کی اور4وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز جب دوسری اننگز میں ویسٹرن آسٹریلیا کو فتح کےلئے 395رنز کا بڑا ہدف درکار تھا تو مچل اسٹارک نے ایک مرتبہ پھر 3 کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے آوٹ کرتے ہوئے نہ صرف میچ میں دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا منفرد کارنامہ اپنے نام کیا بلکہ ویسٹرن آسٹریلیا کو 223رنز پر آﺅٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر7وکٹیں لیں اور پہلی اننگز میں 43رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔وہ اس ٹورنامنٹ میںایک ہی میچ کے دوران 2 ٹیٹ ٹرکس کرنے پہلے بولر بھی بن گئے ہیں۔1884 کے بعد اب تک کسی فرسٹ کلاس میچ کے دوران یہ اعزاز 7بولرز کو مل چکا ہے اور مچل اسٹارک سے پہلے آخری مرتبہ یہ کارنامہ پاکستانی اسپنر امین لاکھانی نے کمبائنڈ الیون کی جانب سے انڈینز ٹیم کے خلاف اکتوبر 1978میں انجام دیا تھا۔

شیئر: