زمبابوے میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی اس وقت عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی جب ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی مصافحے سے گریز کیا۔
سنیچر کو بلوائیو میں انڈیا کے کپتان آیوش مہاترے اور بنگلہ دیش کے نائب کپتان زواد ابرار نے ٹاس سے قبل ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جو دونوں ممالک کے درمیان موجود تناؤ کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
آئی سی سی اور بی سی بی آمنے سامنے، ٹی20 ورلڈ کپ پر ڈیڈلاک برقرارNode ID: 899551
دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحق حکیم پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے باوجود ٹاس کے لیے میدان میں نہیں آئے اور ان کی جگہ نائب کپتان زواد ابرار نے ٹیم کی نمائندگی کی۔ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں ابرار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلاوایو کی وکٹ نم ہے، جس کا فائدہ ابتدائی اوورز میں اٹھایا جا سکتا ہے۔
اگرچہ ٹاس کے دوران وکٹ اور ٹیم کمبی نیشن پر ہونے والی گفتگو پیشہ ورانہ رہی، تاہم مصافحے کا نہ ہونا سب سے زیادہ توجہ کا باعث بنا۔
کرکٹ میں مصافحے سے گریز کرنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے۔ یہ رویہ اس سے قبل 2025 ایشیا کپ اور ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دیکھا گیا تھا، جہاں انڈیا کی ٹیموں نے سیاسی اختلافات کے باعث پاکستان کی ٹیموں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ اب یہی طرزِ عمل بنگلہ دیش کے خلاف بھی سامنے آیا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سفارتی اختلافات سے جوڑا جا رہا ہے۔
Toss news #TeamIndia will bat first in their second group game Bangladesh!️#ICCMensU19WC | #INDvBANLIVE NOW https://t.co/DGP23ftABG pic.twitter.com/5hZ9PFHbFL
— Star Sports (@StarSportsIndia) January 17, 2026











