Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ: پاکستانی ٹیم 13 ویں پوزیشن پر

لوزین: انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک درجہ بہتری کےساتھ 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہ ہے جبکہ بیلجیئم کی ٹیم 2 درجہ ترقی کے ساتھ تیسری، ہالینڈ چوتھی، جرمنی 2 درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ہندوستانی ٹیم بھی بدستور چھٹی، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں، اسپین نویں، آئر لینڈ دسویں، کینیڈا گیارہویں اور ملائیشیا بارہویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک درجہ پیچھے چھوڑتے ہوئے 13 ویں پوزیشن حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ 15 ویں نمبر پر ہے۔ جاپان اور چین ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب 16 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔فرانس دو درجہ تنزلی کے ساتھ 18 ویں نمبر پرآ گیا ہے، آسٹریا 3 درجہ آگے آتے ہوئے 19 ویں جبکہ مصر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔

شیئر: