Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترسیل زر سمیت بینک خدمات فیس پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جائے گا

ریاض.... ترسیل زر سمیت بیشتر بینک خدمات فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ بعض مالیاتی خدمات اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ یہ وضاحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادارے نے اپنے رسمی اکاﺅنٹ پر جاری کی ہے۔ قرضوں پر منافع یا قرضہ فیس کریڈٹ کارڈز ، رہن، کرنسی نوٹ، بانڈز، کرنٹ اکاﺅنٹ ،بچت اکاﺅنٹ اور اجرتی فنڈنگ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ محکمہ زکوة و آمدنی کے ماتحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر حمود الحربی نے بتایا کہ ٹیکس کی وصولی 51دن بعد نئے عیسوی سال کے اوائل سے ہو گی۔ اس ٹیکس کی بدولت ثانوی معیشت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مارکیٹ منظم ہو گی۔ الحربی نے محکمہ زکوة وآمدنی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی امور کے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں ٹیکس آگہی کو فروغ دیں۔ ورکشاپ کے شرکاءنے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور اس سے متعلق تعبیرات کا تفصیل سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ VAT.GOV.SAپر اس ٹیکس سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔ رجوع کر کے دریافت کی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے تحت آنے والی خدمات اور سامان کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 

شیئر: