Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی لیڈروں سے ترک وزیر اعظم کی ملاقاتیں

استنبول۔۔۔ امریکہ کے دورے میںترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ریپبلکن پارٹی کے ٹینیسی، سینیٹر اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کے ساتھ ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کا دورہ کرنے والے ترک وزیر اعظم نے باب کروکر کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مولودچاوش اولو ، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک، واشنگٹن میں ترک سفارتخانے کے سفیر سردار کلچ، وزارت عظمیٰ کے خارجہ پالیسی کے مشیر اعلیٰ کریم اور مشیر احسان دردو موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سینیٹر کروکر نے صحافی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ساتھ ملاقات سے مجھے از حد خوشی ہوئی اور مذاکرات انتہائی مخلصانہ ماحول میں ہوئے ۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین موجود مسائل پر بات چیت ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ترکی ایک اہم ملک ہے اور حالیہ چند برسوں میں اس نے اہم پیشرفت کی ہے۔ میں نے ترکی کا دورہ کیا ہے اور ترکی مجھے بے حد پسند ہے۔ ترکی نے خا ص کر شامی مہاجرین کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 

شیئر: