سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، پاکستان میں پیر 2 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 21 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 433 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو چکی ہے۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 386 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 601 روپے کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 405 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 205 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 215 ڈالر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 676 ڈالر ہو چکی ہے اور اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 79.30 ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔