Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل سے خفیہ رابطوں پر برطانوی وزیرمستعفی

لندن ۔۔۔ اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی خاتون وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہائوس نے ان کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ وزیراعظم ہائوس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی نے چھٹیوں کے دوران اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں، جس پر وزیراعظم ہائوس نے ان سے ملاقاتوں پر وضاحت طلب کی تھی۔ وزیراعظم ہائوس نے وزیر کی ان ملاقاتوں کو امور حکومت سے تجاوز کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پرپریتی پٹیل نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ 
 

شیئر: