Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیا ٹی وی کے دفاترپر چھاپے

نئی دہلی۔۔۔انکم ٹیکس حکام نے چنئی میںجمعرات کے روز جیا ٹی وی کے تمام دفاتر سمیت تامل ناڈو اور ملک کے دیگر حصوں میںکئی مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ ایک سینیئر انکم ٹیکس افسر نے ان چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ چھاپے ’’کلین منی‘‘ کے عنوان سے کی جانے والی کارروائی کے ایک جزو کے طور پر مارے جا رہے ہیں۔جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں جیل میں قید انا ڈی ایم کے کی لیڈر ششی کلا کی بھتیجی پریہ کی ٹی بگر ریائش، منار گوڈی میں ان کے بھائی دیوا کرن ، ٹی ٹی وی ، تھنجاور میںنیل گریز ، پڈوکوٹائی اور ترونیل ویلی میں دینا کرن کے چچا ڈاکٹر وینکٹیش اور ان کے رشتہ داروں کی رہائش گاہوں اور دفاتر ، شردھا پیپرز اور بورڈز پرائیویٹ لمیٹڈبھی شامل ہیں۔
 

شیئر: