Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی غزہ سمیت مختلف ممالک میں امدادی مہم جاری

رضاکاروں نے پودا پست میں 20 افراد کو مصنوعی اعضا لگائے(فوٹو، ایس پی اے)
کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق ہنگری کے شہر بودا پیسٹ میں مرکز کے 7 رضاکاروں کی ٹیم کے تعاون سے قائم کیے گئے مصنوعی اعضا لگانے کے کیمپ میں 14 سے 18 ستمبر تک 20 افراد کو مختلف مصنوعی اعضا لگائے گئے۔
دوسری جانب امدادی مرکز کی ٹیموں نے جمہوریہ یمن کی متعدد کمشنریوں میں قائم 13 خیمہ بستیوں میں 463 خیمے اور ضروری اشیا پر مشتمل 528 امدادی کارٹن تقسیم کیے جن سے 3 ہزار 110 افراد مستفیض ہوئے۔

غزہ پٹی کے مکہ سکول میں نئے طلبا میں درسی اشیا فراہم کی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)

 شاہ سلمان مرکز کی امدادی ٹیموں نے غزہ پٹی کی المغازی خیمہ بستی میں موجود پناہ گزینوں کو نئے خیمے فراہم کیے جن کے خیمے تباہ ہو گئے تھے۔
غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کا نیا امدادی قافلہ غذائی اشیا و دیگر ضروریات زندگی کا سامان لے کر ’دیر البلح‘ شہر پہنچ گیا۔
امدادی سامان غزہ پٹی میں موجود سعودی کلچر اینڈ ہیریٹیج سینٹر کے سپرد کردیا گیا جہاں سے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

یمن میں پناہ گزینوں کےلیے463 خیمے تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت غزہ پٹی کے جنوب میں قائم ’مکہ سکول‘ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا گیا۔ اس ضمن میں مرکز کے تحت قائم سکول میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے درسی کتب اور بیگز فراہم کیے گئے۔

شیئر: