Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانوں میں یوم الوطنی کی شاندار تقریبات

یوم الوطنی کے حوالے سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
 سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کے موقع پرمختلف ممالک میں موجود سعودی سفارتخانوں میں ’یوم الوطنی‘ کے حوالے سے شاندار تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق لبنان میں سعودی سفیر فہد عبدالرحمن الدوسری نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق لبنانی صدر میشل سلیمان، سابق وزرائے اعظم فواد السنیورا اور تمام سلام، وزیر دفاع مائیکل منصور، پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ و امورِ تارکین وطن ڈاکٹر فادی علامیہ ، وزیر ثقافت غسان سلامہ، اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں، اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
جمہوریہ چیک میں بھی مملکت کے قومی دن کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم اندریج بایس نے خصوصی شرکت کی۔ یوم الوطنی کی تقریب میں سفارتکار اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے علاوہ اہم شخصیات نے کی(فوٹو، ایس پی اے)

ڈنمارک کے سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی سفیر محمد بن راشد الحدیثی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ڈنمارک کی وزارت خارجہ میں قونصلر اورریگولیٹری امور کے سٹیٹ سیکریٹری پیٹر نیلس کے علاوہ برادر اور دوست ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

شیئر: