حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کو لاحق کوئی بھی خطرہ ایسی ریڈ لائن ہے جسے کبھی عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔‘
جمعے کی رات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ قابل مذمت حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ کوئی مسلمان اس طرح کے گھناؤنے جرم کے ارتکاب کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان ہمیشہ کی طرح سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘
