Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمرتی ایرانی نے گھر گھر انتخابی مہم چلائی

نئی دہلی۔۔۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے در در گھوم کر اپنی پارٹی بی جے پی کی انتخابی مہم شروع کی اور لوگوں کو وزیر اعظم نریندرمودی کے تحریری پیغام کی کاپیاں بھی تقسیم کی۔ احمد آباد کے جودھپور علاقہ میں مسز ایرانی نے تقریباً 15 سے 20 سوسائٹی کا صبح ساڑھے 9بجے سے لے کر ساڑھے 11 بجے تک دورہ کیا۔وہ گھر گھر جا کر لوگوں سے ملیں اور ساتھ ہی انہوں نے سڑک کنارے کھڑے ایک آٹو ڈرائیور کو بھی پمفلٹ دے کر اور انکساری سے بی جے پی کی حمایت کی اپیل کرکے سبھی کو متحیرکر دیا۔
 

شیئر: