Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کی یمنی حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 136 اہداف تباہ

مختلف عناصر اور ان کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں قانونی حکومت کی خودمختاری  کی حمایت کرنے والے اتحاد  نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ ’ن کارروائیوں میں ملیشیا کے مختلف عناصر اور ان کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کرد یے گئے۔
ترجمان نے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر ایک وڈیو بھی پوسٹ کی اور کہا کہ ’ہم دہشت گرد حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم اور تباہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اتحاد، یمن کی مسلح افواج کو ’چوبیس گھنٹے‘ فضائی مدد فراہم کر رہا ہے۔‘

شیئر: