Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریس سے قبل گھوڑے کو گھونسہ مارنے والا جوکی

پورٹ لنکن، ساؤتھ آسٹریلیا..... آسٹریلیا ایک ایسا ملک یا براعظم ہے جو اپنے وسیع و عریض رقبے کے اعتبار کی وجہ سے مختلف کھیلوں اور مقابلوں کا مرکز بنتا رہتا ہے۔ یہاں گھوڑے اور دیگر جانور پالنے کیلئے بڑے بڑے فارم بھی ہیں چنانچہ گھوڑوں کی افزائش نسل کا بھی خاص انتظام  کیا جاتا ہے اور انکے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔ پورٹ لنکن ریس کورس میں گزشتہ کئی برس سے گھڑ دوڑ کے مقابلے ہورہے ہیں ۔ اس بار بھی ایک مقابلے کی تیاریاں جاری تھیں کہ ایک جوکی کو کچھ عجیب و غریب حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ریس شروع ہونے سے قبل اسکی حرکتیں ایسی تھیں جیسے وہ  حال ہی میں گھڑ سوار بنا ہے اور قواعد سے ناواقف ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نے ریس شروع ہونے سے قبل اپنے گھوڑے کو کئی گھونسے جڑ دیئے۔ جس کے بعد گھوڑے نے غصے کے عالم میں تیز دوڑنے کی بھرپور کوشش کی۔ لوگ اس گھڑ سوار کی حرکت دیکھ کر برہم ہوچکے تھے اس لئے انہوں نے چیخ پکار شروع کردی اور فوری طور پر گھڑسوار کو ریس سے الگ کردیا گیا۔ریس کرانے والے ادارے ریسنگ سائوتھ افریقہ نے فوری طور پر تحقیقات شرو ع  کردیں اور قابوشے نامی اس گھڑ سوار کو دو ہفتے کیلئے معطل کردیا۔ گھڑ سوار کو تادیبی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے بغیر کسی ہیر پھیر کے یہ اعتراف کیا کہ  وہ  دماغی طور پر ما ئوف ہوگیا تھا اسی لئے اس سے یہ غلطی سرزد ہوئی ویسے بھی وہ گھڑ سواری کے اعتبار سے اپرنٹس جوکی ہے۔ پورے واقعہ کی فلم 7نیوز نامی چینل پر تفصیل سے دکھائی گئی ہے۔حقوق حیوانات کے نگراں ادارو ںنے بھی جوکی کے اس بے تکے طرز عمل کو جانوروں کے  حقوق کی خلاف ورزی اوران پر ظلم قرار دیا ہے اور اسے دھمکی دی ہے کہ وہ اس پر مقدمہ بھی چلاسکتے ہیں۔ ریس دیکھنے کیلئے موجود افراد کا کہناہے کہ گھڑ سوار جو سزا دی گئی ہے وہ اس کے جرم کے  مقابلے میں بہت معمولی اور افسوسناک ہے۔

 

شیئر: