Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا ،دریائے کرشنا میں کشتی الٹ گئی ، مرنیوالوں کی تعداد20 ہو گئی

حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کی دریائے کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میںمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18ہوگئی ہے۔مرنے والوںمیں  9 خواتین بھی شامل ہیں۔ کشتی اُلٹ جانے کا واقعہ اتوار کی شام پیش آیا تھا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیموںنے رات دیر گئے 15لاشوںکو دریا سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور پیر کی صبح 3 اور نکالی گئیں جبکہ ابھی تک 4  افراد لاپتہ ہیں،  جو تیرنا جانتے تھے وہ بچ گئے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچائوکاموںمیں مسلسل مصروف ہیں۔بھوانی آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 38افراد کا وزن یہ کشتی سنبھال نہیں سکی ۔اس کشتی میں مسافرین کو لے جانے کے دوران مناسب رہنمایانہ خطوط پر عمل نہیں کیا گیا۔ریاستی حکومت کو جاریہ سال مارچ میں ویجلنس کے افسروںنے چوکس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائیویٹ انتظامیہ محکمہ سیاحت سے معاہدہ کئے بغیر کشتی کی خدمات فراہم کر رہا ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس معاملہ کو ریاستی حکومت نے نظر انداز کردیا۔کشتی اُلٹ جانے کے اس واقعہ پر ریاستی حکومت نے شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔لاشوںکو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے رشتہ داروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے مقام واقعہ کادورہ کیا اور اعلیٰ افسروںسے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوںنے راحت کاموںمیں تیزی پیدا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ دریائے کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میںمرنے والی بیٹی کی لاش دیکھ کر اسکی ماںکی موت کا المناک واقعہ اونگول میں پیش آیا ۔اونگول کے منگامور روڈ کی رہنے والی لیلاوتی بھی مرنے والوںمیں شامل ہے۔وہ بیوہ خاتون ہے جو اپنی ماں لکشمی کانتم اور اپنی بیٹی کے ساتھ مقیم تھی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی لکشمی کی ماں کافی غمزدہ ہوگئی تھی اور جب کل صبح اس کی بیٹی کی لاش گھر لائی گئی تو اس واقعہ سے اس کا کافی بُرا حال ہوگیا ۔ وہ صدمہ سے گر گئی اوردل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت آندھراپردیش اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت کاموںمیں مصروف ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے کا مجھے غم ہوا ہے ،میرے خیالات ان افراد کے ساتھ ہیں جنہوںنے اس واقعہ میں اپنوں کو کھودیا ہے۔اسی دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی رامارائونے دریائے کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے  کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے اس واقعہ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دریائے کرشنا میں کشتی کے اُلٹ جانے کے واقعہ کی اطلاع سن کر وہ سکتہ سے دوچار ہوگئے ۔انہوںنے اس واقعہ میںمرنے والے افراد کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
 

شیئر: