Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں حج فارم کی تقسیم

    لکھنؤ۔۔۔حج کمیٹی آف انڈیانے رسمی طور پر  2018 کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق 15 نومبر سے ریاستی  کمیٹی ودھان سبھا مارگ لکھنؤ کے دفتر میں فارم ملنے شروع ہوجا ئیں گے۔ درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ جنوری 2018 کے پہلے ہفتہ میں عازمین کے انتخاب کیلئے لاٹری نکالی جائے گی اور دوسرے ہفتے سے سفرکی پہلی قسط جمع کرنا شروع ہو جائے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیاآئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتے سے ٹرینروں کی ڈویژن وار ٹریننگ شروع کریگی۔ اس بار عازمین  کے ساتھ جانیوالے خام الاج کو بھی ٹریننگ دی جائیگی۔ فروری میں آل انڈیا کانفرنس منعقد ہو گی۔ لکھنؤ سمیت ملک بھر سے عازمین  کی پہلی پرواز  11 جولائی سے شروع ہوگی۔ نئی پالیسی 2018-2022 کے تحت ملک کے 21 امبارکیشن پوائنٹس سے گھٹا کر 9کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہرامبارکیشن پوائنٹ پر مسافروں کا دباؤ بڑھے گا۔ 2018 ء میں عازمین کی پرواز 11 جولائی سے شروع ہوکر 13 اگست تک جاری رہے گا۔ نئی پالیسی کے تحت، دہلی، لکھنؤ، کولکتہ، احمد آباد، ممبئی، چنئی، حیدرآباد، بنگلور اور کوچین سے عازمین روانہ ہونگے۔ اب تک ریاست کے عازمین لکھنؤ سمیت وارانسی اور دہلی سے جاتے تھے جبکہ  2018 کے لکھنؤ کے علاوہ دہلی سے ہی عازمین روانہ ہونگے ۔ اگلے سال 20 اگست سے عازمین کی واپسی کی پروازیں شروع ہوں گی۔

 

شیئر: