Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت برقرار

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے پیر کی شب جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی شب 12 بجے سے ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیڑول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے رہے گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ان تازہ قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز تک رہے گا۔

 

شیئر: