’ایادی العلا‘ مقامی ہنرمندوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا انیشیٹیو
علاقے کے ہنرمندوں کی بنائی گئی اشیا کو متعارف کرایا جائے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
العلا گورنریٹ ٹورازم کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے مقامی ہنرمند کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے فنِ دستکاری کو نمایاں کرنے کے لیے ’ایادی العلا‘ ( العلا کے ہاتھ) کے عنوان سے انیشیٹو کا اجرا کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انیشیٹو کے تحت علاقے کے ہنرمندوں کی بنائی گئی اشیا کو متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے ذریعے العلا کی تہذیب و ثقافت اور تاریخی شناخت ابھر کرسامنے آئے گی۔
’ایادی العلا‘ انیشیٹو کے تحت 250 سے زائد ہنرمند اور باصلاحیت افراد کا انتخاب کیا گیا ہے جو اپنی تیار کردہ اشیا کو فروخت کرسکیں گے۔
ہنرمندوں کی مصنوعات کو نمایاں کرنے کےلیے مخصوص مارکیٹ کی سہولت شہر کے قدیم علاقے میں فراہم کی گئی ہے جو العلا شہر کا دل بھی کہلاتا ہے۔
انیشیٹو کے تحت قائم مارکیٹ میں جن دستکاروں کی اشیا کو رکھا گیا، انہیں وہاں آنے والے وزیٹرز و سیاحوں نے بے حد سراہا اور پسند کیا جس سے علاقائی اشیا کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ۔ یہ مارکیٹ یا مقام سارا سال وزیٹرز کےلیے کھلی ہے۔
