امیر کویت، ولی عہد اور قائم مقام وزیراعظم سے سعودی وزیر کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پیر کو بیان پیلس میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے امیر کویت کو سعودی اعلی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔ امیر کویت نے بھی سعودی قیادت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور قائم مقام وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل حمد بن سلیمان السلیم بھی موجود تھے۔
