Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ سے پی ایس ایل فرنچائززمتاثر نہیں ہونگی

شارجہ:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ سے پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کے مفادات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لاہور میں اجلاس کے دوران فرنچائز مالکان کی مخالفت کے باوجود پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ بورڈ لیگ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔فرنچائززنے ٹی 10 لیگ پر اپنے تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرے اور لیگ کی حمایت سے دستبردار ہوجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فارمیٹ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کو متاثر کرسکتا ہے لیکن نجم سیٹھی بورڈ کے موقف پر ڈٹے رہے اور کہا کہ اس نئے ٹورنامنٹ سے پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت اور فرنچائززکے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹی 10 مختصر فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہے جو 4 دن میں ختم ہوجائے گا جبکہ پی ایس ایل اس ٹورنامنٹ کے تین ماہ بعد ہوگا اس لیے مفادات کے تصادم کا تاثر درست نہیں ۔ دوسری جانب چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کراتا ہے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اماراتی کرکٹ بورڈ کے کسی ٹورنامنٹ کی مخالفت نہیں کرسکتا۔
 

شیئر: