Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون انجینیئر کو آگ لگادی

نئی دہلی۔۔۔گذشتہ شب ایس اندوجا نام کی  ایک نوجوان خاتون انجینیر کو اسی کے ایک ساتھی نوجوان نے شہر کے آدم بکم علاقہ میںاس کے گھر کے دروازے پر جلا دیا ۔اندوجا کی ماں رینوکا اور چھوٹی بہن نیویدیتا ،جنہوں نے اندوجا کو بچانے کی کوشش کی ،جھلس گئیں اور وہ دونوں بھی اسپتال میں ہیں۔اس کی ماں49فیصدجل گئی جبکہ بہن آئی سی یو میںہے۔پولیس کے مطابق یہ نوجوان خاتون انجینیئر سے محبت کرتا تھا اور اندوجا اسے کئی بار جھڑک چکی تھی۔گزشتہ شب وہ پونے 9بجے اندوجا کے گھر گیا اور اس سے بات کرنا چاہی لیکن اسکے گھر والوں نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر اس نے طیش میںآکر اندوجا پر پٹرول چھڑکا اور لائٹر جلا کر اسے نذر آتش کر دیا۔واردات کے وقت اندوجا  کا باپ گھر پر نہیں تھا۔مبینہ قاتل جو سائنس گریجویٹ ہے گرفتار کر لیا گیا۔
 
 

شیئر: