Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برغوثی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، فرانس

پیرس۔۔۔فرانس نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں بند تحریک فتح کے مرکزی رہنما مروان البرغوثی تک فرانسیسی حکومتی عہدیداروں کو رسائی اور ملاقات کی اجازت فراہم کرے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان انیاس روماتیا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فرانسیسی ارکان پارلیمان اور دیگر عہدیداروں کو البرغوثی سمیت تمام دیگر مذاکرات کاروں سے ملاقات کا موقع فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ چاہے اسرائیل ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک، فرانسیسی عہدیدار جہاں جانا چاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت ملنی چاہیے۔
پیرس

 

شیئر: