فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کی پٹی میں اپنا ’ورلڈ کپ‘ سجا لیا ہے۔ اگرچہ غزہ کے کئی سٹیڈیم جنگ کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں لیکن نوجوانوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے فٹبال کھیلنے کے لیے ایک عارضی میدان بنا لیا جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے کھلاڑی ٹیمیں بنا کر ایک دوسرے کے مقابل آ رہے ہیں۔ تفصیل اس ڈیجیٹل رپورٹ میں