Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی تناﺅ کی گوناگوں علامتیں دریافت

لندن.... وقت جیسے جیسے زیادہ تیز رفتا ر ہوتا جارہا ہے طرح طرح کی بیماریاں بھی اتنی ہی شدت سے انسانوں پر حملہ آور ہورہی ہے اور اس سلسلے میں جو سب سے نمایاں چیز ہے وہ اعصابی تناﺅ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے مسائل ہیں۔ مگر اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اعصابی تناﺅ کو بروقت سمجھ لیا جائے تو اسکا علاج ہوسکتا ہے۔ ان ماہرین نے اعصابی تناﺅ کی 5 نمایاںعلامتیں بھی بتائی ہیں اور کہا ہے کہ سب سے بڑی علامت قبض ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 80فیصد افراد کسی نہ کسی ہفتے میں اس تناﺅ کا شکا ر ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثرکو پیٹ کی شکایت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ10فیصد افراد ایسے ہیں جو ہروقت قبض اور پیٹ کے دیگر مسائل میں الجھے رہتے ہیں۔ اعصابی تناﺅ میں دوسرے کارفرما عوامل مالی پریشانیاں ، صحت کے بارے میں تشویش اور اسی قسم کی دیگر چیزیں شامل ہیں تاہم عورتوں کے مقابلے میں مرد کچھ زیادہ ہی اعصابی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں۔

شیئر: