Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد پریس جمہوریت کی بنیاد ہے، مودی

نئی دہلی۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی پریس ڈے کے موقع پر کہا کہ آزاد پریس زندہ متحرک جمہوریت کی بنیاد ہے اور ہم پریس کی آزادی اور تمام شکلوں میں اس کے اظہار کو برقرار رکھنے کیلئے پابندِ عہد ہیں۔ مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا ملک کے 125کروڑ عوام کی مہارت ، طاقت اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جگہ دیگا۔اس وقت ہم سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ رہے ہیں اور لوگوں میں موبائل فون کے ذریعے خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس شعبے میں ہونیوالی ترقی سے میڈیا کی لوگوں تک رسائی آسان ہوگی اور میڈیا زیادہ سے زیادہ جمہوری اور مددگار بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جن کے مسائل کوئی نہیں اٹھاتا تھا میڈیا نے انہیں آواز دیکر قابل ستائش اقدام کیا۔ گزشتہ 3برسوں کے دوران میڈیا نے سوچھ بھارت ابھیان اور حفظان صحت مہم کو موثر شکل میں آگے بڑھایا ہے۔ وزیر اعظم نے قومی پریس ڈے کے موقع پر میڈیا کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

شیئر: