Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینجلینا جولی روہنگیا خواتین سے ملنے بنگلہ دیش جائیں گی

واشنگٹن۔۔۔ ہالی وڈ فلم اسٹارانجیلینا جولی نے میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ہالی وڈ اسٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیرانجیلینا جولی نے بتایا کہ وہ جلد ہی تشدد کا شکار روہنگیا  خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ میانمار کی ریاست راکھین میں اگست کے اواخر میں مسلح حملوں اور کریک ڈاؤن کے بعد اب تک 6 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔
 

شیئر: