Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیئن گیمز میں ٹرانسپورٹ کی ایک اور بدانتظامی، پاکستان ٹیم غلط مقام پر پہنچ گئی

پاکستان کا ازبکستان کے خلاف گروپ میچ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
جاپان میں ایشیائی کھیلوں کے دوران پیر کو ایک اور انتظامی بدنظمی سامنے آئی جب پاکستان کی مردوں کی والی بال ٹیم کو لے جانے والی سرکاری بس انہیں غلط مقام پر لے گئی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان کا ازبکستان کے خلاف گروپ میچ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ ٹیم دیر سے درست مقام پر پہنچی۔ بس کو اوکازاکی کے سٹیڈیم جانا تھا، جو ناگویا کے جنوب مشرق میں واقع ہے، لیکن یہ انہیں ایک اور والی بال کورٹ پر لے گئی جو قریباً ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا۔
گیمز کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’اس کے نتیجے میں ٹیم درست مقابلے کے مقام پر دیر سے پہنچی اور ہمیں میچ کو 45 منٹ مؤخر کرنا پڑا۔‘ پاکستان نے یہ میچ 0-3 سے جیت لیا۔
یہ واقعہ کھیلوں کے منتظمین کے لیے مزید شرمندگی کا باعث بنا ہے، جہاں رہائش اور ٹرانسپورٹ خدمات کے بارے میں کئی شکایات سامنے آچکی ہیں۔ ٹیموں نے شکایت کی ہے کہ بسیں کبھی غلط وقت پر آتی ہیں یا بالکل نہیں آتیں۔
جنوبی کوریا بھی ناراض ہوا جب ان کی مردوں کی باسکٹ بال فائنل سے پہلے پریکٹس کے لیے بس ہی نہیں پہنچی، جس کا مقابلہ میزبان جاپان سے تھا۔

 

شیئر: