Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے، المالکی

لاہور.... سعودی سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکزہے، اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے ۔سعودی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کےلئے ہر قسم کی قربانی دے رہی ہے ۔سعودی عرب اور پاکستان میں اخوت کا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔امت مسلمہ کو اپنے مسائل کا حل قرآن وسنت میں تلاش کرنا ہو گا۔ علماءانبیاءکے وارث ہیں، دعوت وتبلیغ میں حکمت اور بصیرت سے کام لینا چا ہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر راوی روڈ لاہور کا دورہ کے دوران کیا ۔ جہاں مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ سعودی سفیر کو جمعیت کی دینی ، دعوتی، رفاہی اورذرائع ابلاغ کے میدان میں جاری سرگرمیوں کے بارے میںمکمل بریفنگ دی گئی جسے سعودی سفیر نے خوب سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چا ہئے۔حرمین شریفین کا تحفظ ہماری دینی اور ملی ذمہ داری ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ہم یہ خدمات بھلا نہیں سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف ہمیں مشترکہ جد وجہد کرنا ہو گی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ تقریب میں حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس ، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حاجی نذیر انصاری ، قاری صہیب میر محمدی، محمود ابوتراب ، نجیب ا للہ ،اویس رﺅف ، مولانا انس مدنی، میاں راشد و دیگر بھی موجود تھے ۔

شیئر: