Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس اور بجلی کے نرخوں میں تدریجی اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ

ریاض .... سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ گیس اور بجلی کے نرخ تدریجی طور پر بڑھیں گے ۔2020ءکے بجائے2022ءیا 2030ءتک مالیاتی توازن پیدا کیا جائیگا۔ دریں اثناءسعودی شہریوں نے بجلی ، گیس اور پیٹرول کے نرخ تدریجی طور پر بڑھانے سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان پردسیوں سوالات کرنا شروع کردیئے۔ ان سے کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات کے زیر اہتمام ہونے والی دوسری علمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دریافت کیا گیا کہ آپ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ آپ کا محل کتنے رقبے میں بنا ہوا ہے؟ آپ ٹی اے ڈی اے کی مد میں کتنی رقم وصول کررہے ہیں؟ آپ مملکت کے اقتصادی حالات بیان کرتے وقت صرف اپنی اقتصادی حالت دیکھتے ہیں یا ایسے مقامی نوجوانوں اور خاندانوں کے حالات کو بھی مد نظر رکھتے ہیں جو آپ کے اقتصادی معیار کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتے۔ ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا پیٹرول، گیس اور بجلی کے نرخ قائد اعلی کی ہدایت پر بڑھائے جارہے ہیں؟ کیا پیٹرول اور گیس میں قحط آگیا ہے کہ انکے نرخ بڑھائے جائیں؟ اگر قائد اعلی کی ہدایت پر سب کچھ ہورہا ہے تو ہمارے سر جھکے ہوئے ہیں اور اگر وزیر خزانہ کی اپنی سوچ ہے تو معاملہ دیگر ہوگا۔ اسی طرح کے دسیوں تیکھے سوالات وزیر خزانہ سے کئے گئے۔
 

شیئر: