Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چائنہ میں ایپ اسٹور سے اسکائپ ختم

مائیکروسافٹ ایپلیکیشن اسکائپ کو چائنہ میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے ایپ اسٹور سے اسکائپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ایپ کو ہٹانے کی بنیادی وجہ مقامی قوانین ہیں اور چائنہ کی وزارت برائے پبلک سیکیورٹی کی جانب سے اسکائپ سمیت کئی وائس آور انٹرنیٹ پروٹوکول ایپس کو مقامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا تھا جسکے بعد سے انہیں ایپ اسٹورز سے ختم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چائنہ میں چند ماہ قبل ہی واٹس ایپ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکے علاوہ چائنہ میں جی میل ، فیس بک اور ٹویٹر پر بھی پابندی ہے۔
 
 

شیئر: