Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین کا پارک ملالہ یوسفزئی سے منسوب

 میڈر ڈ۔۔۔اسپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کی 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا۔
سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد اسکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے۔کونسل نے بچوں کو ایک مخصوص جگہ دی اور ان سے پوچھا کہ وہ کس کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔  
مزید پڑھیں:پرینکا کی ملالہ پر ناول لکھنے کی خواہش
 

شیئر: