Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبز مرچوں کا اچار

 
سبز مرچ کے اچار کو بنانے کا آسان طریقہ جو آپ گھر میں آسانی سے بنا سکتے ہیں ۔ سبز مرچ کے اچار کے لئے ہمیں کچھ  اشیاء درکار ہوں گی ۔ اجزاء اور ان کی مقدار مندرجہ ذیل ہیں ۔ 
اجزاء :
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) : 150 گرام
نمک : ایک چائے کا چمچ
سونف : ایک چائے کا چمچ
کلونجی : ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ : ایک چائے کا چمچ
سرکہ  : ایک چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل : چار کھانے کے چمچ

ترکیب:ہری مرچوں کو باریک کاٹنے کے بعد انہیں نمک لگا کر رات بھر کے لئے رکھ دیں ، پھر ایک پین میں سرسوں کا تیل گرم کریں ۔ اور مرچوں کو ہلکا فرائی کرلیں اور اس دوران آنچ ہلکی رکھیں تاکہ ان کا رنگ تبدیل نہ ہو۔ اس میں تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں اور جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو سرکہ ڈال کر چولہے سے اتارلیں ۔ مرچوں کا ذائقے دار اچار جھٹ پٹ تیار ہوجاتا ہے ۔ آپ  اسے دال چاول اور سبزیوں کے ساتھ سرو کر سکتی ہیں ۔
 

شیئر: