Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی شناختی کارڈ کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ضروری

ریاض....محکمہ احوال مدینہ کے ترمیم شدہ لائحہ عمل میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سعودی شہری کو قومی شناختی کارڈ اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا تاوقتیکہ وہ ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرا لے۔ عملدرآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔ 20سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد مقامی شہری کو اپنے والد اور اس کی وفات کی صورت میں بڑے بھائی سے شناختی کارڈ کے حصول میں تاخیر پر باز پرس ہو گی۔ مقامی شہری کو والد کی وفات کی صورت میں ترکے کی تقسیم کی دستاویز پیش کرنی ہوگی۔ ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ سعودی علماءبورڈ نے ڈی این اے ٹیسٹ کی منظوری دیدی ہے۔ 
 

شیئر: