Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ الیون سیریز کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

 
لاہور: ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی سیریز کےلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے جبکہ حتمی اعلان دو تین روز تک متوقع ہے ۔ مہمان ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی جبکہ سیریز کے یہ مقابلے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 9 ممالک کے 20 کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ہاکی ورلڈ الیون ٹیم 14 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہوگی جس میں ہالینڈ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، انگلینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
 

شیئر: