Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برف سے قالین کے گڑھے دور کریں

اگر قالین پر گڑھے پڑگئے ہوں تو برف کاایک ٹکڑا لیجیے اور اس مقام پر رکھ دیجیے، جہاں پر گڑھا پڑا ہوا ہے برف کے ٹکڑے کو پگھل جانے دیجیے تاکہ قالین کے ریشے خوب نرم اورملائم ہوجائیں۔ چند منٹ کے بعد ایک کانٹا (فورک )  لیجیے اور نمی والی جگہ پر رگڑیے۔ رگڑ سے قالین کے ریشے اْبھر کراوپر آجائیں گے اور قالین کی سطح ہموار ہوجائے گی۔ گڑھا غائب ہوجائے گااور قالین نیا لگنے لگے گا۔
 
 

شیئر: